کرک کے علاقے بانڈہ داؤد شاہ کی عدالت کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں زیر حراست ملزم زخمی ہو گیا، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان فرار ہو گیا ۔
کرک: پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب تھانہ ٹیری کی پولیس ٹیم ملزم کو عدالت میں پیش کرنے لائی تھی ۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور نے اچانک فائرنگ کی جس سے زیرِ حراست ملزم شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی کی حالت تشویشناک ہے اور اُسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجہ مستورات کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے ۔
پولیس حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں جبکہ فائرنگ کے واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے ۔

