اسلام آباد: بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی مبینہ فائرنگ سے دو نہتے پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
یہ بزدلانہ واقعہ پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب قصور کے علاقے میں پیش آیا۔
بی ایس ایف کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد (قصور) کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تو BSF فورسز نے انہیں بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا۔
سیکورٹی ذرائع کاکہناہے کہ بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
جابحق ہونیوالوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے۔
بھارتی میڈیا نے بھی فالس فلیگ آپریشن کی روش کو زندہ رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو در انداز قرار دے دیا۔
سیکورٹی ذرائع کےمطابق تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔
بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا واقع بارڈر معائدہ اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

