Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    • پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفر کے لیے تیار
    • فارما ایشیا 2026ء کراچی: دوسرے روز بھی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت
    • چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام محکموں کو خریداری کے عمل کا جائزہ لینے اور اصلاحات کی ہدایت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک فوج نے بھارت کا 29 ستمبر کو ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ بے نقاب کردیا
    خاص خبریں اکتوبر 1, 2026

    پاک فوج نے بھارت کا 29 ستمبر کو ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ بے نقاب کردیا

    Facebook Twitter Email
    The Pakistan Army exposed another 'false flag operation' drama staged by India on September 29.
    وطن کی خاطر بہادری سے لڑا ہوں اور آئندہ بھی وطن کی خدمت کے لیے حاضر ہوں، محمد آصف نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ 29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، آج کا ہندوستان اب انکاؤنٹراستان بن چکا ہے، ہمارا سوال ہے کہ ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف سے متعلق بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیوں کیا؟

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس سے خطا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایک اور فالس فلیگ آپریشن سٹیج کیا گیا ہے، 29 ستمبر کی رات کو بھارتی کور نے ایک ٹویٹ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ ایک دہشت گرد مارا گیا ہے، دعویٰ کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش بھی مل گئی ہے، دہشت گرد کا نام محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ بتایا جا رہا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے، بھارتی کور نے بعد میں کہا کہ ہلاک دہشت گرد موسیٰ عرف آصف فوجی ہے، بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ سپرمین آصف نے مختلف علاقوں میں حملے کیے ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاک فوج کے سپاہی، جن سے متعلق بھارت پروپیگنڈا کرتا رہا، یہاں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سپرمین محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ۔

    محمد آصف کی گفتگو: ۔

    محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ مجھے بھارت نے شہید کر دیا ہے، بھارتی میڈیا نے مجھ پر جھوٹا اور گھناؤنا الزام لگایا، مارے جانے کی من گھڑت خبر کے بعد مجھے فون کالز موصول ہونا شروع ہوگئیں ۔

    محمد آصف نے کہا کہ میں ضلع اٹک کے شہر پنڈی گھیپ کا رہائشی ہوں، 2023 میں ایس ایس جی سے ریٹائرڈ ہوا ہوں، وطن کی خاطر بہادری سے لڑا ہوں اور آئندہ بھی وطن کی خدمت کے لیے حاضر ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے بےبنیاد اور من گھڑت الزامات کی شدید مذمت کرتا ہوں، حیرانی ہوئی کہ میں اپنے گھر میں ہوں، کس نے قتل کر دیا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے دہشت گرد تنظیموں کو سپانسر کرتا ہے، بھارت کی مکتی باہنی، ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، بھارت کی مکتی باہنی، ٹی ٹی پی کو فنڈنگ سب کے سامنے ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نریندر مودی سمیت تمام انتہا پسند ہندو حکام ریاستی سطح پر کی جانے والی دہشت گردی کو فخریہ بیان کرتے ہیں، بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانے کا مرکز بن چکا ہے، بھارت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کشمیری عوام خود دنیا کے سامنے لارہے ہیں، بھارت دہائیوں سے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فالس فلیگ آپریشنز کررہا ہے، مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کا ہندوستان اب انکاؤنٹراستان بن چکا ہے، ہمارا سوال ہے کہ ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف سے متعلق بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیوں کیا؟

    انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ آپریشن شیرانوالی میں بڑی کامیابی ملی ہے، افغان طالبان رجیم کی دہشت گردی بھی بھارت کا پاکستان مخالف ایک اور چہرہ ہے، ہمارا ہمسایہ ایک گھٹیا اور کم ظرف ملک ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک چین دوستی خطے کے امن و ترقی، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
    Next Article وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی بنا دی،اعلامیہ جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026

    خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض

    اکتوبر 22, 2026

    بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.