بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ہوگئے، جاں بحق ہونیوالوں میں عظمت رسول اورمحسن جٹ کا تعلق جٹاں والی حویلی لدھڑ سے ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد قصور کے قریب 3 پاکستانی شہریوں پر فائرنگ کی، لدھڑگاؤں کے3 پاکستانی شہری بارڈرپلرسے چند قدم آگے ہی بڑھے توبی ایس ایف نے بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، تینوں شہری نہتے تھے ، جاں بحق ہونیوالوں میں عظمت رسول اورمحسن جٹ کا تعلق جٹاں والی حویلی لدھڑ سے ہے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی فالس فلیگ آپریشن کی روش برقرار رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو درانداز قرار دے دیا، تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈرفینس عبورکرنے کی کوشش نہیں کی تھی ۔
سکیورٹی ذرائع کا مزيد بتانا ہے کہ بھارتی فورسز کی شہریوں پرفائرنگ کا واقعہ بارڈرمعاہدہ اورایس او پیزکی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

