کیچ: سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ، میناز میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دو خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی۔
سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

