Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • باجوڑ میں پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی
    • ریاستی اداروں سے تعاون اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھیں گے، بنوں میں مشترکہ جرگے کا فیصلہ
    • وزیراعظم شہبازشریف بحرین پہنچ گئے، قصر القضیبیہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش، ولی عہد سے اہم ملاقات
    • دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان کو لانیوالے بھی مجرم ہیں، نواز شریف
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات
    • اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
    • نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کیوان حامد راجہ کا ڈی ایچ اے پشاور کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
    اہم خبریں

    کیوان حامد راجہ کا ڈی ایچ اے پشاور کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    دسمبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹریٹجک اینڈ ڈیجیٹل کمیونیکیشن اے وی ٹی چینلز (خیبر ٹی وی نیٹ ورک) کیوان حامد راجہ نے حال ہی میں ڈی ایچ اے پشاور کا دورہ کیا۔ ڈی ایچ اے پشاور پہنچنے پر ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر ہارون رحیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے بھی بات چیت کی۔  میٹنگ کے دوران اے وی ٹی چینلز اور ڈی ایچ اے پشاور کے اشتراک سے حال ہی میں منعقد کیے جانے والے ایونٹ ونٹر فیسٹ 2024 کی کامیابی پر بھی گفتگو کی گئی۔ یاد رہے  اس ایونٹ کو ڈی ایچ اے پشاور نے تعاون فراہم کیا تھا۔

    بریگیڈیئر رحیم نے پشتون ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اے وی ٹی چینلز کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اے وی ٹی چینلز اپنے پروگرامز کے ذریعے پشتو روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اے وی ٹی چینلز نیٹ ورک نے اپنے چینلز کے ذریعے پشتون ثقافتی ورثے کی ترویج اور تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور اپنے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعےپشتون کمیونٹی کی روایات، زبان اور اقدار کو اجاگر کیا ہے۔

    ملاقات کے دوران، کیوان حامد راجہ نے ونٹر فیسٹ 2024 کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے میں DHA پشاور کے اہم تعاون کو سراہا۔ انہوں نے پشاور شہر کی ترقی میں ڈی ایچ اے پشاور کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، کمیونٹی کی ترقی کو فروغ دینے اور رہائشیوں کے معیار زندگی کو بڑھانے میں ڈی ایچ اے پشاور کے کردار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں تعاون کے ممکنہ مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کا اختتام تحائف اور یادگاری اشیاء کے تبادلے پر ہوا۔ بریگیڈیئر رحیم نے کیوان حامد راجہ کو خصوصی شیلڈ پیش کی۔ اے وی ٹی چینلز پشاور سنٹر کے سٹیشن منیجر کامران جان کو بھی ونٹر فیسٹ 2024 میں ان کے شاندار کردار پر شیلڈ دی گئی۔

    دورے کے دوران اے وی ٹی چینلز کے وفد کے دیگر ارکان کو بھی تحائف پیش کئے گئے جن میں عثمان امین، اے جی ایم پروڈکشن خیبر ڈیجیٹل (نارتھ)، محمد امین مشعل، منیجر کوآرڈینیشن خیبر ڈیجیٹل (نارتھ)، معروف پشتو گلوکار اکبر علی،  وقار خان اور ہانیہ فہمی شامل تھے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتحریک انصاف کے ہاتھوں زخمی ہونے والا پنجاب رینجرز کا ایک اور اہلکار شہید
    Next Article خالد محمود سومرو قتل کیس: تمام ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا
    Web Desk

    Related Posts

    باجوڑ میں پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

    نومبر 26, 2025

    ریاستی اداروں سے تعاون اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھیں گے، بنوں میں مشترکہ جرگے کا فیصلہ

    نومبر 26, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف بحرین پہنچ گئے، قصر القضیبیہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش، ولی عہد سے اہم ملاقات

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    باجوڑ میں پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

    نومبر 26, 2025

    ریاستی اداروں سے تعاون اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھیں گے، بنوں میں مشترکہ جرگے کا فیصلہ

    نومبر 26, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف بحرین پہنچ گئے، قصر القضیبیہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش، ولی عہد سے اہم ملاقات

    نومبر 26, 2025

    دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان کو لانیوالے بھی مجرم ہیں، نواز شریف

    نومبر 26, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.