پشاور( حسن علی شاہ سے ) خیبر پختون خواہ کی فن مٹی سے لاتعداد فنکاروں نے جنم لیا اور اپنی فنی صلاحیتوں کے بل بوتے پہ خود کو تسلیم کروایا ان میں ایک نام خالدہ یاسمین کا بھی سرفہرست ھے صداکارہ۔۔ وراسٹایل اداکارہ۔۔اور میزبان بھی ہیں خالدہ یاسمین نے خیبر ٹی وی کے لاتعداد شوز اور ڈراموں میں بھی کام کیا ریڈیو سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا گذشتہ ایک عشرہ سے زائد عرصے سے پشتو فلموں میں بطور کریکٹر ایکٹر پردہ سکرین پہ دیکھائ دے رھی ہیں یاد رھے کہ خالدہ یاسمین نے ان گنت پشتو فلموں میں کام کرنیوالی معروف اداکاراوں کے لئے ڈبنگ بھی کی ھے بلاشبہ خالدہ یاسمین ایک منجھی ھوئ فنکارہ ہیں نجی زندگی میں ھنس مکھ اور حاضر جواب بھی ہیں ساتھی فنکاروں کی ھردلعزیز اور پسندیدہ ہیں۔
Previous Articleخیبر ٹی وی نے مجھے کبھی فراموش نہیں کیا۔ جلیل شبنم
Next Article ( احوال پشاور) ایک توجہ طلب اور بامقصد عوامی روڈ شو