Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اپریل 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشیں،مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق، 105 افراد زخمی
    • بنوں:ایف ڈبلیو او کی گاڑی دریا میں جاگری،2 اہلکاروں کی لاشیں اور 7 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری
    • پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط
    • بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا ہوا کردار: خاموش مگر طاقتور انقلاب
    • پشاور امن جرگہ اور قومی سلامتی۔ ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • خیبر سحر میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر ذی کی شرکت، مداحوں سے دلچسپ گفتگو
    • مرکہ ود مبارک علی: حالاتِ حاضرہ پر مبنی اہم ٹاک شو ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • فنکاروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی: سعیدہ خان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نمائندہ خیبر نیوز دیر لوئر محمد اسرار پر نامعلوم افراد کا حملہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
    خیبرپختونخوا

    نمائندہ خیبر نیوز دیر لوئر محمد اسرار پر نامعلوم افراد کا حملہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

    مارچ 14, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber News correspondent Muhammad Israr attacked by unknown persons in Lower Dir, injured and shifted to hospital
    نامعلوم افراد نے باقاعدہ نام سے بلا کر محمد اسرار کو گھر کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    دیر لوئر میں خیبر نیوز کے نمائندے محمد اسرار پر نامعلوم افراد کا حملہ اور تشدد، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، محمد اسرار کو سر، پیر او ہاتھوں میں شدید چوٹیں آئیں ۔

    لوئر دیر: خیبر نیوز  کے نمائندے محمد اسرار پر نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے تشدد کیا،حملہ آوروں نے باقاعدہ نام لے کر محمد اسرار کو گھر سے باہر بلایا اور پھر ان پر لاٹھیوں اور مکھوں سے حملہ کر دیا ۔

    عینی شاہدین کے مطابق چند مسلح افراد نے گھر کے باہر کھڑے ہو کر پکارا اور جیسے ہی محمد اسرار باہر نکلے، ان پر تشدد کیا گیا ۔

    شدید زخموں کے باعث انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں طبی امداد دی،محمد اسرار کے اہل خانہ نے بتایا کہ حملہ آوروں نے کوئی بات نہیں کی، صرف تشدد کیا اور فرار ہو گئے ۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، صحافیوں کی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور صحافیوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

    یہ واقعہ دیر لوئیر میں صحافیوں پر بڑھتے حملوں کی تازہ ترین مثال ہے، محمد اسرار گزشتہ کئی برسوں سے علاقائی مسائل، کرپشن اور انسانی حقوق پر بے باک رپورٹنگ کرتے رہے ہیں، ان کے زخمی ہونے سے صحافی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔

    محمد اسرار کی جلد صحت یابی کی دعا کی جا رہی ہے، انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ اس واقعے کی شفاف اور تیز تحقیقات کی جائیں تاکہ صحافیوں پر ایسے حملوں کا سلسلہ روکا جا سکے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کے فضائی حملوں کا خوف، افغان طالبان کےعہدیدار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کابل سے فرار
    Next Article کوہاٹ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشیں،مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق، 105 افراد زخمی

    اپریل 5, 2026

    بنوں:ایف ڈبلیو او کی گاڑی دریا میں جاگری،2 اہلکاروں کی لاشیں اور 7 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری

    اپریل 5, 2026

    مرکہ ود مبارک علی: حالاتِ حاضرہ پر مبنی اہم ٹاک شو ناظرین کی توجہ کا مرکز

    اپریل 4, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشیں،مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق، 105 افراد زخمی

    اپریل 5, 2026

    بنوں:ایف ڈبلیو او کی گاڑی دریا میں جاگری،2 اہلکاروں کی لاشیں اور 7 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری

    اپریل 5, 2026

    پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط

    اپریل 4, 2026

    بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا ہوا کردار: خاموش مگر طاقتور انقلاب

    اپریل 4, 2026

    پشاور امن جرگہ اور قومی سلامتی۔ ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.