Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا:15 ہزار 696 پولنگ سٹیشن قائم

خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 696 پولنگ سٹیشن قائم کر دئیے گئے ہیں،جبکہ اس حوالے سے تمام سیکورٹی انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں

صوبائی الیکشن کمشنر شمشاد خان نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم کا وقت آج رات ختم ہو جائے گا جبکہ تمام تر تیاریاں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 696 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں، جس کے کئے ایک لاکھ 64ہزار پولنگ عملے کی تربیت اور تعیناتی کا عمل بھِی ممکل ہو چکا ہے۔
الیکشن کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق 4کروڑ 54لاکھ 40ہزار بیلٹ پیپر پرنٹ کیے گئے ہیں۔ پولنگ مکمل ہونے کے بعد پریڈائنٹ افسران فارم 45پر دستخط کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی انتظامات خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 696 پولنگ سٹیشن کے لئے مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ان پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کے لیے ایف سی،پولیس اور پاک فوج کے جواب تعینات کئے جائِیں گے۔
پریس کانفرنس میں شمشاد خان کا کہنا تھا کہ 8فروری کو عوام ملک کی تقدیر بدلنے کے لیےگھروں سے نکلیں۔  انہوں نے بالائی علاقوں میں انتخابی عمل کے حوالے سے وضاحت کی کہ حکمت عملی برف باری والے علاقوں میں بھی تیار کی گئی ہے۔ان کا انتخابی نتائج کے حوالے سے کہنا تھا کہ عید گاہ،قیوم سٹیدیم، اور آر او آفس کوہاٹ روڈ میں پشاور کے نتائج کے لیے بندوبست کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.