Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی
    اہم خبریں جولائی 6, 2025

    خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa and Punjab: 7 people killed, 7 injured in various accidents during recent rains
    پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا او پنجاب نے بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا اور پنجاب کے پی ڈی ایم اے نے صوبوں کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دونوں صوبوں میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ۔

    پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا  کی جانب سے جاری حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ  کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

    خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات بونیر، ملاکنڈ اور مانسہرہ میں پیش آئے، جاں بحق افراد میں ایک مرد، 2 خواتین اور 2 بچے جبکہ زخمیوں میں 1 بچہ شامل ہے جبکہ حادثات کے دوران ایک گھر منہدم ہو گیا ۔

    پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ 11 جولائی تک جاری رہنے کی پیشنگوئی بھی کی ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کر رکھا ہے ۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور گجرانوالہ میں بوسیدہ عمارات گرنے سے 2 شہری جاں بحق ہوئے، جن میں ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہے جبکہ بارشوں کے باعث 2 مخدوش اور کچے مکانات بھی متاثر ہوئے ۔

    پی ڈی ایم اے نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے اور کہا ہے کہ شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھی حکومتی پالیسی کے تحت امداد یقینی بنائی جائے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لیے
    Next Article ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.