وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس ہوا جس میں 38 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
صوبائی کابینہ نے منشیات سے پاک پشاور پروگرام کے فیز 3 کے لیے گرانٹ کی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ نے اینیمل ویلفیئر بل اور لائیو سٹاک بریڈنگ سروسز بل کو صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
کابینہ اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم عوامی لوگ ہیں، ضلعی سطح پر خدمات کی فراہمی کا از خود جائزہ لیں۔
وزیراعلیٰ نے کابینہ کے تمام اراکین تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررنے کی ہدایت بھی کردی ۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی کہ ضم اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر مقامی لوگوں کی بھرتیوں کو یقینی بنائیں۔