Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا:بجلی چوری اور اووربلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری

خیبرپختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری کی گئی ہیں

خیبرپختونخوا میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نےبجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے  بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف خیبرپختونخوا میں کارروائیاں تیز  کردیں۔گزشتہ کئی دنوں میں اوور بلنگ کے خلاف 335 جبکہ بجلی چوری کے خلاف 58 چھاپے مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نےبجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کو خط لکھا تھا۔وفاقی وزیر نے اپنے خط میں بجلی چوری روکنے سے متعلق اقدامات کیلئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کا وقت مانگتے ہوئے کہا تھا کہ پیسکو اور ٹیسکو میں بجلی نقصانات کا تخمینہ 188 ارب روپے ہے،پولیس کی مدد سے خیبر پختونخوا میں بجلی چوری کے خلاف مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق ایک ممکنہ حل مسئلے کا یہ ہے کہ ٹیسکو کے علاقوں میں ریکوری کیلئے صوبائی حکومت جامع پلان مرتب کرے، دوسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ صوبائی حکومت ٹیسکو کے علاقوں میں پاور سپلائی کا بیڑا اٹھالے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.