خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارکردگی پر ورکرز ویلفیئر بورڈ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 15 سکولز کے پرنسپلز کو معطل کردیا، اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ۔
پشاور: اعلامیے کے مطابق معطل ہونے والے اداروں میں ورکنگ فولکس گرائمر سکول اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، ہری پور ٹو، حطار، کرک، کوہاٹ ون، کوہاٹ ٹو، پشاور ٹو، مردان، شہباز عزمت خیل، صوابی اور سوات شامل ہیں ۔
اسی طرح ورکنگ فولکس گرائمر سکول تحت بھائی اور ورکنگ فولکس گرائمر ہائرسیکنڈری سکول کے پرنسپل بھی ناقص کارکردگی پر معطل کر دیئے گئے ہیں ۔
اعلامیے کے مطابق معطل پرنسپلز کی ذمہ داریاں عارضی طور پر وائس پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کے حوالے کر دی گئی ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں ۔