پشاور( شوبزڈیسک ) سینئر جرنلسٹ شاعر اینکر اور ڈرامہ نگار ھدایت اللہ گل نے کہا ھے کہ پشاور ٹیلی ویژن کے بعد خیبر ٹیلیویژن سے طویل وابستگی میری مقبولیت اور پہچان ممکنہ ھوئ بطور پروڈیوسر اور اینکر کام کرنیکا موقع مجھے ملا تو سینئرز سے بہت کچھ سیکھا بطور ڈرامہ نگار جب بھی کوئی سیریل لکھا یا نغمہ لکھا پشتون ولی کو مدنطر رکھا اپنی مادری زبان سے سچی محبت ھے غنی خان حمزہ بابا اور لایق زادہ لائق میرے آئیڈیل ہیں اور ان سے متاثر ھوں۔۔۔۔۔
ھدایت اللہ گل نے ڈراموں کے حوالے سے کہا کہ آجکا ڈرامہ محض فیشن شو ھے جو کہانیاں اردو چینلز پہ ناظرین کو دیکھائ جارھی ہیں ان میں نہ کوئ مثبت پیغام ھے نہ کوی مقصد قیمتی ملبوسات گاڑیاں عالیشان کوٹھیاں۔ باڈی گارڈ وڈیرے اور اغوا ۔۔ یہ سب کچھ ڈراموں دیکھایا جارھا ھے جسکو میں ڈرامہ نہیں سمجھتا ۔۔۔
خیبرٹی وی میری شناخت اور مقبولیت کا بنیادی ذریعہ ھے۔۔۔ ھدایت اللہ گل۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read

