خیبر ٹی وی نیٹ ورک نے عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے خصوصی نشریات کا انعقاد کیا۔
خیبر ٹی وی نیٹ ورک نے اپنی 20 سالہ قومی اور مذہبی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی نبی آخر الزماں احمد مجتبٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتمام کیا۔ یہ پروگرامز نیٹ ورک کے چاروں چینلز، خیبر، خیبر نیوز، اور خیبر مڈل ایسٹ پر پیش کیے گئے۔
خصوصی نشریات میں بامقصد اور مستند دینی معلومات، سیرت پاک، احادیث، نعتیہ مشاعرے، اور محافل نعت شامل تھیں۔ عید میلاد النبی کے حوالے سے یہ پروگرامز اردو، پشتو کے ساتھ ساتھ ہندکو، کشمیری اور پوٹھوہاری زبانوں میں بھی پیش کیے گئے۔ یہ نشریات پاکستان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، افغانستان اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی خاندانوں نے بھی دیکھے، جہاں پر ان پروگرامز کو بھرپور پذیرائی دی جاتی ہے۔
رحمت العالمین کے عنوان سے نشر کیے جانے والے تمام پروگرامز کی کامیابی کا کریڈٹ نیٹ ورک کے پروڈیوسرز، ٹیکنیکل اسٹاف، تدوین کاروں، صداکاروں، اسٹوڈیو ڈیپارٹمنٹ، ٹرانسپورٹ، ایچ آر، اور ہائر مینجمنٹ کی عمدہ منصوبہ بندی کو دیا جاتا ہے۔خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے تمام سٹاف نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیکھایا کہ ھم سب ایک ٹیم ہیں اور ایک ساتھ مل کر کچھ کر دیکھانے کا جذبہ رکھتے ہیں۔