Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاسکو فوری طور پر صوبوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت
    • وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا
    • پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے
    • وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
    • بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو
    • شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • سی ٹی ڈی پشاور کی کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر ٹی وی کی بیسویں سالگرہ پر شاندار ایوارڈ شو کا انعقاد
    اہم خبریں جولائی 10, 2024

    خیبر ٹی وی کی بیسویں سالگرہ پر شاندار ایوارڈ شو کا انعقاد

    Facebook Twitter Email
    Khyber TV's 20th anniversary awards show
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر ٹی وی پشتو زبان کا پہلا انٹرٹینمنٹ چینل ہے جو پچھلے بیس سال سے دنیا بھر میں اپنے پشتون ناظرین کے لیے پشتو موسیقی، ڈرامہ اور پشتو ثقافت کے ضمن میں شاندار پروگرام پیش کر رہا ہے۔ خیبر ٹی وی نے پشتو زبان و ثقافت کی ترویج کے لیے جو خدمات سرانجام دی ہیں اس کا اعتراف پاکستان ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر بھی کیا جاتا ہے۔

    خیبر ٹی وی کی بیمثال کامیابی کے پیچھے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کامران حامد راجہ کی شاندار رہنمائی اور محنت کا ہاتھ ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کامران حامد راجہ کو خیبر نیٹ ورک کے جملہ اراکین مشر کے نام سے پکارتے ہیں۔ مشر نے ایک مشن کے تحت خیبر ٹی وی کی داغ بیل ڈالی اور وہ مشن ہے پشتو زبان و ثقافت کی خدمت اور ترویج، اور پشتونوں کو معیاری انٹرٹینمنٹ مہیا کرنا جو پشتون اقدار کی عکاسی کرتی ہو۔

    اس سال خیبر ٹی وی کو قائم ہوئے بیس سال پورے ہوئے۔ بیسویں سالگرہ پر خبر ٹی وی کے  اسلام آباد سنٹر میں شاندار ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ گلاب خان آڈیٹوریم منعقد ہونے والی تقریب میں خیبر کے ستاروں کے علاوہ انتظامیہ کے سینئر اراکین اور دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کامران حامد راجہ کا کہنا تھا کہ جب میں اس بیس سالہ سفر کو پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو میرا دل خوشی و انبساط سے لبریز ہو جاتا ہے۔ ہماری ٹیم ہمارے بے مثال کامیابی کا ستون رہی ہے اور آج ہم اپنی ٹیم کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

    ایوارڈ شو کا مرکزی خیال تھا ’’شل کالہ بے مثالہ‘‘ یعنی بے مثال کارکردگی کے بیس سال۔ ایوارڈ شو میں اپنے شعبوں میں بے مثال کارکردگی دکھانے والے خواتین و حضرات کو مختلف ایوارڈز اے نوازا گیا۔ خیبر ٹی وی کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب جواد حامد راجہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے ناظرین کو معیاری بصری مواد فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور ہماری ٹیم نے اسے ہر طرح سے ممکن بنایا ہے۔ آج وہ دن ہے جب ہم ان کامیابیوں اور اپنے بیس سالہ سفر کا جشن ایک ساتھ منا رہے ہیں۔

    خیبر ٹی وی کے ڈائریکٹر اسٹریٹیجک کمیونیکیشن جناب کیوان حامد راجہ نے کہا کہ اس ایوارڈ شو کی تھیم "شل کالا بے مثالہ” (بے مثال کارکردگی کے 20 سال) اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ہمارے کارکنان  نے مختلف شعبوں  میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہماری اعلیٰٰ انتظامیہ ہماری طاقت ہے، اور ہم انہیں ستون خیبر (خیبر کے ستون) کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سینئرز ہمارے ادارے کی ریڑھ کی ہڈی رہے ہیں، اور ہمیں ان کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر فخر ہے۔

    خیبر ٹی وی کے بڑے ستاروں میں مینا شمس، ذکی الرحمٰن اور قاضی عارف محمود کو تین خصوصی ایوارڈز دئیے گئے۔ یاد رہے کہ یہ لوگ خیبر ٹی وی کی کامیابی لا لازمی حصہ رہے ہیں۔ مینا شمس کو خیبرینہ ایوارڈ دیا گیا۔ خیبرینہ ایوارڈ کی فاتح مینا شمس گزشتہ دو دہائیوں سے پشتو انٹرٹینمنٹ میں گھریلو نام بن چکی ہیں۔ امتیازِ خیبر ایوارڈ حاصل کرنے والے ذکی الرحمٰن پشتو انٹرٹینمنٹ کے درخشندہ ستارے ہیں۔ نشانِ خیبر ایوارڈ قاضی عارف محمود کو دیا گیا۔ قاضی عارف خیبر نیٹ ورک کی مجموعی کامیابی کے پیچھے ایک شاندار محرک رہے ہیں۔ آج جب خیبر ٹی وی ایک نئے باب کا آغاز کر رہاے ہے یہ ایوارڈ شو ایک سنگ میل ہے کہ جہاں خیبر ٹی وی گزرے ہوئے بیس سال کا جشن منا رہا ہے وہیں آئندہ آنے والے سالوں میں خیبر ٹی وی اپنے ناظرین کو مزید بہتر خدمات پیش کرتا رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا:محرم کے دنوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی
    Next Article کے پی میں ماہانہ پنشن کا نظام ختم کر دیا گیا،نیا نظام نافذ
    Web Desk

    Related Posts

    پاسکو فوری طور پر صوبوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت

    ستمبر 3, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا

    ستمبر 3, 2026

    پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے

    ستمبر 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاسکو فوری طور پر صوبوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت

    ستمبر 3, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا

    ستمبر 3, 2026

    پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے

    ستمبر 3, 2026

    وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

    ستمبر 3, 2026

    بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو

    ستمبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.