سپیکر بابرسلیم سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں قرادادشیرعلی آفریدی نے پیش کی جسے ایوان نےکثرت رائے سےمنظورکرلیا۔
قرردادا کے متن کے مطابق ہر ادارہ اپنی آئینی حدودمیں رہے،دوسالوں میں چند افسران کی مداخلت حلف کےخلاف ہے،ہ غداری کےذمرےمیں اتاہے،ان افسران کےخلاف کورٹ مارشل کیاجائے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان فوجی افسران کوغیرانسانی اقدامات سے روکاجائے۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان سرحدوں پرقربانی دینے والےنوجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
شیر علی آفریدی نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ سیاست کوفوج کی مداخلت سےپاک کیاجائے، حالات خراب ہوئے،تو ذمہ دارچند افسران ہونگے۔
منظور کی گئی قرارداد کے م،تن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کاروائی کی مذمت کرتے ہیں۔
قرارداد میں بانی پی ٹی آئی کی خدمات کوخراج تحسین اوران کی فوری رہائی کامطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔