Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار، وفاق کے حوالے کی جائے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ
    • شمالی وزیرستان: ضلع بھر میں 10 اور 11 جنوری کو کرفیو کے نفاذ کا اعلان
    • مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ
    • خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہی، امیر حیدر خان ہوتی
    • میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان
    • شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔
    • تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔
    •  کسی بھی غیر مہذب اور بیہودہ سی ڈی ڈراموں میں کام نہ کرنیکا عہد کررکھا ھے شینوماما۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لاہور ٹیسٹ: پاکستان کے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں پر 51 رنز بنالیے
    کھیل

    لاہور ٹیسٹ: پاکستان کے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں پر 51 رنز بنالیے

    اکتوبر 14, 2025Updated:اکتوبر 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Lahore Test: Chasing Pakistan's target of 277, South Africa scored 51 runs for the loss of 2 wickets
    جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کیلئے مزید 226 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو 8 وکٹوں کی ضرورت ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا،مہمان ٹیم نے پاکستان کے 277 رنز ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں پر 51 رنز بنالیے، جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کیلئے مزید 226 رنز اور پاکستان کو 8 وکٹوں کی ضرورت ہے، جبکہ چوتھے اور پانچویں روز کا کھیل باقی ہے ۔

    لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 167 رنز بناکر آوٹ ہوئی اور یوں جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف ملا ۔

    مقررہ ہدف کے تعاقب میں  تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے اور اسے میچ جیتنے کیلئے مزید 226 رنز درکار ہیں جبکہ قومی ٹیم کو 8 وکٹوں کی ضرورت ہے ۔

    اس سے قبل قومی ٹیم 167 رنز پر آوٹ ہوئی ، جس میں سب سے زیادہ بابراعظم 42 عبداللہ شفیق 41 اور سعود شکیل 38 رنز بنا سکے ،محمد رضوان 14، سلمان آغا 4، نعمان علی 11، امام الحق اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ  ہوئے ۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے متھوسامی نے 5 جبکہ سمن ہارمر نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

    جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی اننگز میں 269 رنز بناکر آوٹ ہو گئی،جس کے بعد پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ۔

    ٹونی ڈی زورزی 104 کی سنچری کے باجود جنوبی افریقی ٹیم گزشتہ روز کے سکور میں بڑا اضافہ کرنے میں ناکام رہی اور 269 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، رائن ریکلٹن 71 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔

    پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

    پاکستان کو پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ پر 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی،اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے، امام الحق اور سلمان آغا 93، 93 جبکہ کپتان شان مسعود 76 اور محمد رضوان 75 رنز بناکر نمایاں رہے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا
    Next Article کرم میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، ٹینک اور پوسٹیں تباہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ

    جنوری 9, 2026

    آسٹریلیا نے ایشیز سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی

    جنوری 8, 2026

    پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    جنوری 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار، وفاق کے حوالے کی جائے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ

    جنوری 9, 2026

    شمالی وزیرستان: ضلع بھر میں 10 اور 11 جنوری کو کرفیو کے نفاذ کا اعلان

    جنوری 9, 2026

    مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ

    جنوری 9, 2026

    خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہی، امیر حیدر خان ہوتی

    جنوری 9, 2026

    میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان

    جنوری 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.