لکی مروت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے، سٹی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بچوں سمیت 12 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کردی ۔
لکی مروت: پولیس کے مطابق علاقہ سر بند میں مارٹر گولہ پھٹنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 5 بچے جاں بحق ہوئے ہیں ۔
واقعے میں 10 بچوں سمیت 12 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ،ایم ایس ڈاکٹر نے جاں بحق اور زخمی بچوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کئی بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
ہسپتال ایم ایس کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، تمام بچوں کی عمریں دو سال سے 7 سال کے درمیان ہیں ۔