Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت جان لے، پاکستان کبھی بھی کشمیر کو نہیں چھوڑے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    اہم خبریں مئی 29, 2025

    بھارت جان لے، پاکستان کبھی بھی کشمیر کو نہیں چھوڑے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    Facebook Twitter Email
    Let India know, Pakistan will never leave Kashmir, Field Marshal Syed Asim Munir
    پاکستان کوایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے آئین وقانون کے مطابق کام کریں، سینیئر اساتذہ سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ  پانی پاکستان کا ریڈ لائن ہے،24 کروڑ  پاکستانیوں کے اس بنیادی  حق پر  آنچ نہیں  آنے دیں گے،اس پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ،بھارت  جان لےکہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑےگا، پانی پاکستان کی ریڈلائن ہے ۔

    راولپنڈی: مختلف جامعات کے وائس چانسلرز  اور سینئر اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا۔ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہرطرح سے پاکستان کی مددکی، معرکہ حق ثبوت ہےکہ جب قوم آہنی دیواربن جائے تو کوئی طاقت گرا نہیں سکتی ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ کشمیرکا کوئی بھی سوداممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیرکو نہیں بھول سکتے، بھارت نے کئی دہائیوں سےکشمیرکے مسئلےکو دبانے کی کوشش کی، بھارت ناکام ہوچکا ہے، اب کشمیرکا مسئلہ دبانا ممکن نہیں رہا، مسئلہ کشمیر عالمی سطح کا مسئلہ ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ظلم اور تعصب ہے، بلوچستان میں دہشت گرد فتنتہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں ۔

    فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں، پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردارسازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے، اساتذہ نے پاکستان کی کہانی اگلی نسلوں کو بتانی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کوایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے آئین وقانون کے مطابق کام کریں، ایسی ریاست بنانا ہے جہاں تمام ادارے بغیرکسی سیاسی دباؤ، مالی و ذاتی فائدے کے عوام کی فلاح وبہبودکے لیےکام کریں، جوکوئی بھی ریاست کو کمزور بنانےکا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اُس کی نفی کریں ۔

    شرکا کا سوال جواب سیشن میں تاثر تھا کہ  یہ جومحفوظ دھرتی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے، ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے، آپ(اساتذہ) کو پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے، معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآزاد کشمیر میں بھی دہشتگردی کیلئے افغانستان کی سرزمین کے استعمال کا انکشاف
    Next Article بلوچستان میں دو مختلف کارروائیاں ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.