اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹرٹ کی عدالت کے جج مبشر حسن چشتی نے شراب برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں مسلسل عدم پیشی پر ملزم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،اس دوران تفتیشی افسر اور ملزم کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزم پیش ہوا اور نا ہی وکیل، مسلسل عدم پیشی ناقابل قبول ہے ۔
فاضل جج نے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزم کوگرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت بھی 21 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کو اس کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے اشتہاری بھی قرار دیا جاچکا ہے، تاہم بعد ازاں ضلعی عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا تھا ۔