پشاور میں خیبر نیوز کا ہفتہ وار شو "بنیاد” بلدیاتی نظام اور اس کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں پر مبنی ایک اہم پروگرام ہے، جو جمشید علی خان کی میزبانی میں نشر کیا جاتا ہے۔ اس شو میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے، جن میں ناظمین، کونسلرز، بلدیاتی افسرانِ بالا اور دیگر عوامی نمائندے شامل ہوتے ہیں، خصوصی طور پر مدعو کیے جاتے ہیں۔
جمشید علی خان پروگرام میں بلدیاتی نظام کی تعریف، اس کے ڈھانچے اور دور رس فوائد پر تفصیل سے بات کرتے ہیں۔ ساتھ ہی، وہ ان تمام رکاوٹوں پر بھی روشنی ڈالتے ہیں جو اب تک اس نظام کی مکمل کامیابی کی راہ میں حائل ہیں، اور مستند دلائل کے ساتھ ان کے حل پر گفتگو کرتے ہیں۔
یہ پروگرام اس لحاظ سے بھی منفرد اور اہمیت کا حامل ہے کہ اس کے ذریعے صوبے کے 70 فیصد عوام کو بلدیاتی نظام کے تحت حاصل اختیارات اور فوائد سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ "بنیاد” نہ صرف ایک معلوماتی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے بلکہ عوام میں مقامی حکومت کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔