لکی مروت: پولیس کے مطابق علاقہ خیروخیل پکہ کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر تعینات تھے اور موٹرسائیکل پر ڈاک لینے تھانے جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ۔
پولیس اہلکار شہید حکمت اللہ تھانہ پیزو اور شہید خان بہادر تھانہ شہباز خیل میں تعینات تھے ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ۔