ایران میں اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
اس حوالے سے ایران نے متعدد انٹیلی جنس اور ملٹری افسران کو حراست میں لے لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے ملٹری ذرائع کا بتانا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیات کے لیے حماس رہنما کے گیسٹ ہاؤس کے ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق اسماعیل ہنیہ پر تہران میں قاتلانہ حملے کے بعد پاسداران انقلاب کی خصوصی انٹیلی جنس ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔
اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے بعد اپنی رہائش گاہ میں حملے کے دوران شہید کیا گیا تھا ۔
ایران نے اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کرنے کا بدلہ لینا خود پر فرض قرار دے دیا ہے جبکہ اسرائیل نے تاحال اسماعیل ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اتوار, اپریل 6, 2025
بریکنگ نیوز
- نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ کر دیا
- گنڈاپور کی وفاق کو وارننگ: این ایف سی نہ ملا تو عوام کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے”
- ضلع کیچ میں دو دہشت گرد ہلاک
- طلال چوہدری کا گنڈاپور کو چیلنج: پہلے 13 سال کا حساب دو، پھر دھمکیاں دینا
- بلوچستان میں انتشار کی کوششیں بے نقاب ہو چکیں، کور کمانڈر کانفرنس
- بلوچستان حکومت کا بی این پی لانگ مارچ کیخلاف کارروائی کا عندیہ
- پشاور ہائیکورٹ کا محکمہ صحت کو بڑا جھٹکا، غیر شفاف ٹینڈر منسوخ
- ٹی ٹی پی کی انگریزی پریس ریلیز پر خیبرپختونخوا کے عوام کا سخت رد عمل