Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا
    • ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
    • اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل
    • وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف
    • 9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
    • خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی قرار
    • اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید
    • خیبر نیوز کے ٹاک شو "کراس ٹاک” میں آٹے کی پابندی، گندم بحران اور سیاسی معاملات پر تفصیلی بحث
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پنجاب آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا، مریم نواز کی گنڈاپور کو وارننگ
    اہم خبریں

    پنجاب آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا، مریم نواز کی گنڈاپور کو وارننگ

    ستمبر 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Maryam Nawaz warns Gandapur if they come to Punjab and break the law, they will get a harsh response
    پنجاب 6 بجے بند نہیں ہوتا جہاں دہشت گردوں کا راج ہو،مریم نواز
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب قانون کے تحت چلتا ہے، یہاں آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    مریم نواز نے کہا کہ اپنے بچے باہر بیٹھے ہوئے ہیں ان کو نہیں لاتے، کیا میری قوم کے بچے مفت آئے ہیں؟ 9 مئی مقدمات میں جو نوجوان اندر ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ پر جملے کستے ہیں، ذو معنی جملے بولتے ہیں، وزیراعلیٰ اس طرح کے جملے بولے تو وہ قوم کو کیا درس دے رہا ہے؟ وزیراعلیٰ ہو دوسرے صوبے پر حملہ آور ہو، لشکر لے کر آجائے اور خود اے کے 47 ہوا میں لہرائے اور گاڑی کے شیشے توڑ دیں تو اس سے عوام کو کیا درس دے رہے ہیں؟

    مریم نواز نےکہا کہ پنجاب کے عوام کو دہشت گرد بنانے چلے ہو، یہ مریم نواز نہیں ہونے دے گی، پنجاب قاعدے اور قانون کے تحت چلتا ہے، پنجاب 6 بجے بند نہیں ہوتا جہاں دہشت گردوں کا راج ہو، پنجاب کی سرحد میں آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے  کہا کہ تمہارے صوبے کے عوام رل رہے ہیں، آپ عیش و عشرت میں پڑے ہو، آج یہاں جلسہ ہے، کل وہاں جلسہ ہے، جلسے کرتے رہو گے تو کام کب کرو گے؟

    مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو دو ماہ کا بجلی میں ریلیف دیا تو تمہیں مرچیں لگنا شروع ہوگئیں، تمہارے صوبے کے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، دوسرے صوبے پر لشکر کشی کر رہے ہو۔

    انہوں نے کہا کہ 6 سال میں ایک نوجوان کو میرٹ پر نوکری نہیں ملی، ہم نے چھ ماہ کے اندر ایک ہزار نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کیں جن کی تنخواہ ساٹھ ہزار ہے، یہاں بیٹھا ایک ہزار میں سے ایک نوجوان بھی سفارش پر بھرتی نہیں ہوا سوفیصد میرٹ پر بھرتی ہوئے، مجھے بھی لوگوں نے نوکریوں کے لیے بھرپور سفارش کی مگر ہم نے میرٹ پر ترجیح دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں پنجاب کے جس اسپتال میں جاتی ہوں وہاں کے پی سے آئے ہوئے مریض ملتے ہیں، دل کے مریض بچوں کا 15 ہزار مریضوں کا بیک لاگ ہے، ان کے لیے فوری سرجری کا بندوبست کیا گیا ہے فوری طور پر 100 بچوں کی سرجری کی گئی جس میں سے متعدد بچے خیبر پختون خوا سے تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کسان پیکیج کا اجرا کرنے جارہے ہیں جو کہ اگلے سال لانچ کیا جائے گا 400 ارب روپے مالیت کا ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنام میں کیا رکھا ہے؟
    Next Article خیبر پختوخوا حکومت تاریخ کے بلند ترین خزانے پر بیٹھی ہے، مزمل اسلم کا دعویٰ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025

    9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

    ستمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 9, 2025

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025

    9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

    ستمبر 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.