ریئلٹی شو ”دی ریئل ہاؤس وائیوز آف بیورلی ہلز“ سے شہرت حاصل کرنے والی امریکی ٹی وی اسٹار اور سابق ماڈل برانڈی گلین ول خطرناک خوبصورتی کے تجربے کے بعد شدید کیمیائی جلن کا شکار ہو گئیں۔
4 اگست 2025 کو 52 سالہ برانڈی نے اپنے آفیشیل ٹک ٹاک اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر جلے ہوئے نشانات واضح نظر آ رہے تھےاور چہرہ سرخ اور سوجا ہوا بھی دکھائی دے رہا تھا۔ برانڈی کے چہرے پر واضح براؤن اور سرخ دھبے، جھلسے ہوئے حصے اور چھلتی ہوئی جلد دیکھنے والوں کو چونکا گئے۔ انہوں نے ویڈیو میں مذاق کرتے ہوئے کہا، میں کتنی خوبصورت لگ رہی ہوں۔
برانڈی نے انکشاف کیا کہ وہ چہرے پر موجود ایک ”پیراسائٹ“ کو خود گھر پر ختم کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، جس کے لیے انہوں نے معروف ہیئر ریموول کریم کا استعمال کیا۔ یہی غلطی ان کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوئی اورچہرے پر شدید کیمیکل برن ہوگیا۔ انہوں نے اس کے بعد اپنی ویڈیو میں کہا کہ اب مہنگے فیشل اور لیزر کی ضرورت نہیں رہی۔
برانڈی نے ویڈیو میں انہوں نے بعد از علاج استعمال کی جانے والی اشیاء کا بھی ذکر کیا: ایلو ویرا، کھیرے کا رس، اور بلیک ٹی کو فریز کر کے اسپرے بوتل میں ڈال کر دن بھر چہرے پر چھڑکنے کا مشورہ دیا۔