Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی
    • جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی
    • اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی
    • جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی
    • وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات
    • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
    • دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
    • میرعلی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی، 6 افراد جھلس کر دم توڑ گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ہائی الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ہائی الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    اگست 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے شدید مون سون بارشوں اور آندھی کے خدشے کے پیش نظر صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ الرٹ کے مطابق 22 اگست سے 26 اگست تک مختلف اضلاع میں موسمی شدت دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، کوہستان، بونیر، پشاور، مردان، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ادارے کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں مقامی ندی نالوں، برساتی چشموں اور دریاؤں میں طغیانی آسکتی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

    شدید ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے سبب کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری حفاظتی اقدامات کریں، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنائیں اور مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ سیاحوں اور مسافروں کو بروقت معلومات فراہم کریں۔

    پی ڈی ایم اے نے کاشتکاروں اور مویشی پالنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔ سیاحوں کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ خطرناک مقامات، خصوصاً پہاڑی اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

    مزید ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

    پی ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ اس کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1700 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات: کیا خطے میں نئی شراکت داری ابھر رہی ہے؟
    Next Article غذر میں ایک بار پھر گلیشئیر پھٹ گیا ،متعدد دیہات زیر آب آگئے، مزيد نقصانات کا خدشہ
    Web Desk

    Related Posts

    وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 23, 2025

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 23, 2025

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

    اکتوبر 23, 2025

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.