Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد
    • نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
    • حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    • وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس
    • خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں
    • متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق
    • افغانستان میں دہلی کی مداخلت اور پاکستان.. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں 4 تا 7 اگست مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا میں 4 تا 7 اگست مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری

    اگست 2, 2025Updated:اگست 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    More monsoon rains predicted in Khyber Pakhtunkhwa from August 4 to 7, high alert issued
    شدید بارشوں سے مقامی ندی نالوں، برساتی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، پی ڈی ایم اے
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا میں 4 تا 7 اگست مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ، صوبائی پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف اضلاع میں بارشوں کے نئے سلسلے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

    پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 4 اگست سے 7 اگست تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

    موسمی نظام کے تحت بالائی و وسطی اضلاع بشمول ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، کوہستان، بونیر، پشاور، مردان، نوشہرہ، ڈی آئی خان اور وزیرستان سمیت دیگر اضلاع میں بارشوں کے نئے سلسلے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں سے مقامی ندی نالوں، برساتی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، خاص طور پر دریاۓ چترال، سوات، پنجکوڑہ اور کابل میں پانی کی سطح بلند ہونے کی توقع ہے ۔

    مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی اقدامات، نکاسی آب کے نظام کی صفائی، اور مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔

    پی ڈی ایم اے نے کاشتکاروں، مال مویشی پال حضرات اور سیاحوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور سیاح خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں ۔

    مزید براں، متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآپریشن اور مقامی آبادی کی نقل مکانی کسی بھی صورت قبول نہیں، وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقدہ جرگے کا فیصلہ
    Next Article اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

    مارچ 17, 2026

    نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    مارچ 17, 2026

    حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    مارچ 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

    مارچ 17, 2026

    نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    مارچ 17, 2026

    حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    مارچ 17, 2026

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 17, 2026

    خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    مارچ 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.