پشاور کے علاقے حیات آباد فیز فائیو میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کو قتل کر دیا، فہد کو نادرا کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں قدم رکھتے ہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔
پشاور(حضرت خان) پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نادرا آفس کی پارکنگ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوا ملزمان نے فہد کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، مقتول اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کا تعلق کافورڈھیری پشاور سے تھا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پارکنگ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔
مقتول فہد ممتاز صنعتکار شاہ روم خان کا برخوردار تھا،مقتول قومی اسمبلی کے رکن نور عالم خان کا بھانجا اور فرید خان مرحوم کا بھتیجا تھا ۔

