افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے مختلف اضلاع میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد اس وقت سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
ننگرہار کے محکمہ صحت کے مطابق سیلاب سے اب تک 40 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 350 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک تقریباً 1500 بچے لاپتہ ہیں یا اپنے گھر والوں سے بچھڑ گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق سیلاب کے باعث لوگوں کے مال مویشی کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ کچھ دیہات مکمل طور پر سیلاب میں بہہ چکے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق ننگر ہار میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تاہی ہوئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔