Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نقیب اللہ قتل کیس: عدم شواہد کی بناء پر ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار بری
    خاص خبریں ستمبر 26, 2026

    نقیب اللہ قتل کیس: عدم شواہد کی بناء پر ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار بری

    Facebook Twitter Email
    Naqeebullah murder case: 7 police officers including SHO acquitted due to lack of evidence
    نقیب اللہ محسود جن کا شناختی کارڈ پر نام نسیم اللہ درج تھا، اس کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا ، ماڈلنگ کا شوق بھی رکھتے تھے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں عدم شواہد کی بنیاد پر 7 ملزمان کو بری کر دیا، اس کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکاروں کو بری کیا جا چکا ہے ۔

    کراچی: نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں ہوئی، عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر شعیب شوٹر اور امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان کو بری کر دیا ۔

    دیگر بری ہونے والے ملزمان میں گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجا شمیم اور محسن عباس شامل ہیں،ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا گرفتار پولیس اہلکاروں کےخلاف ایک بھی گواہ نے بیان نہیں دیا کہ مقابلہ جعلی تھا۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکاروں کو بری کیا جا چکا ہے، سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 پولیس افسران و اہلکار مفرور تھے، ساتوں مفرور ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے بعد سرینڈر کیا تھا ۔

    یاد رہے کہ نقیب اللہ کو جنوری 2018 میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا، کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن/عثمان خاصخیلی گوٹھ میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں پولیس کارروائی کے دوران نقیب اللہ سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

    پولیس نے ابتدا میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ مسلح افراد کے ساتھ مقابلہ تھا، 24 جنوری 2019ء کو انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ اور تین دوسرے مقتولین کو معصوم قرار دیا ۔

    نقیب اللہ محسود جن کا شناختی کارڈ پر نام نسیم اللہ درج تھا، اس کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا اور کراچی میں کاروبار کرتے تھے۔، وہ ماڈلنگ کا شوق بھی رکھتے تھے، قتل کے وقت ان کی عمر تقریباً 27 سال تھی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی قرار، آئی جی کو مراسلہ ارسال
    Next Article ڈی آئی خان میں امن میلہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 11 افراد شہید، 30 زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.