آج کل ملک شدید گرمی کی لہر سے دوچار ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج (28 مئی) سے جون تک بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ سے بالائی علاقوں میں سڑکیں اور ٹریفک کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بالائی علاقوں میں بارش کی وجہ سے مقامی دریاؤں اور نہروں میں طغیانی کا خطرہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مقامی محکمے متوقع سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔ضلعی انتظامیہ کو کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوا کی وجہ سے فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے شہر جن میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹی ٹی سنگھ، جھنگ، خوشاب اور دیگر شامل ہیں۔ سرگودھا اور میانوالی میں آج رات سے یکم جون تک بارشیں ہوں گی۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں جن میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم وغیرہ شامل ہیں یہاں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کے شہروں جن میں دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر میں نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور شامل ہیں۔ آج شام سے یکم جون تک الگ تھلگ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے کوئٹہ، شیرانی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، کوہلو، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، موسیٰ خیل اور بارکھان میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔سندھ میں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں آج سے کل (29 مئی) تک موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔