Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے،اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف کا اعلامیہ
    اہم خبریں نومبر 16, 2024

    پاکستان کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے،اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف کا اعلامیہ

    Facebook Twitter Email
    Negotiations with Pakistan have been positive, there is a need for strict implementation of the objectives, IMF statement
    حکومت ٹیکس نہ دینے والےشعبوں سےٹیکس آمدن بڑھانے کے لیےپرعزم ہے،آئی ایم ایف
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ  اور پاکستان کے درمیان وفاقی دارالحکومت میں 3 روز تک مذاکرات ہوئے جس کے اختتام پر   اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے 12 تا 15 نومبر تک مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں وفاقی حکومت کے علاوہ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں نجی شعبہ کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا, معاشی امور پر پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

    آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

    مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد عوام کا معیار زندگی بہتر کرسکتا ہے، حکومت ٹیکس نہ دینے والےشعبوں سےٹیکس آمدن بڑھانے کے لیےپرعزم ہے۔

    اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی، نجی شعبہ کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا، جس کے دوران سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کےکردارکو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان میں توانائی شعبےمیں اصلاحات اورچیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

    مشن چیف نے کہا کہ حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کے ششماہی جائزے کے لیے کی گئی،مذاکرات میں معاشی اصلاحات، پالیسیز اور  ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کو مجوعی طور پر مثبت قرار دیتے ہوئے کئی شعبہ جات میں نجی شعبہ کا حصہ بڑھانے اور بعض شعبوں میں حکومت پاکستان کا حصہ محدود کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغانستان کے آخری یہودی شہری زبولون سیمینتوف اسرائیل پہنچ گئے
    Next Article قلات: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، 15 زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.