امریکا سے مذاکرات کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے جب کہ مذاکرات کے لیے تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ۔
اسلام آباد: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مسقط سے روس جانے کے بجائے واپس اسلام آباد آئے ، انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے دوسری اہم ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایران امیرکہ کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے معاملے اور اس سے متعلق دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی ۔
دوسری جانب ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے امن کے لیے ایرانی شرائط پاکستان کو پیش کیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے آبنائےہرمز کے نئےضابطے، ناکہ بندی کےخاتمے، معاوضے اور عدم جارحیت پربات کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا مختصر دورہ مکمل کرکے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان سے روانہ ہو گئے ۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مسقط سے ماسکو روانہ ہونا تھا تاہم عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد آئے اور اہم ملاقاتیں کیں ، ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت کے ساتھ دوبارہ دوطرفہ ملاقات کریں گے ۔

