ماڑی انرجیز کي جانب سے جاري اعلامیے کے مطابق گیس کی نئی دریافت سپن وام 1 شمالی وزیر ستان بلاک سے ہوئی ۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا ۔
ماڑی انرجیز نے اس دریافت کو پاکستان میں تیل و گیس کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا ہے، ماڑی انرجیز کے چیئرمین نے تعاون کرنے پر سکیورٹی فورسز، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور وزارت پٹرولیم کا شکریہ ادا کیا ۔
ماری انرجیز 55 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے، جبکہ او جی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم بالترتیب 35 اور 10 فیصد حقوق کے ساتھ شراکت دار ہیں ۔
ماری انرجیز کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او فہیم حیدر نے اس دریافت کو پاکستان میں تیل و گیس کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا ہے ۔
ماری انرجیز کے چیئرمین نے سیکیورٹی فورسز، صوبائی و وفاقی حکومتوں، مشترکہ منصوبے کے شراکت داروں، ڈی جی پی سی اور وزارتِ پیٹرولیم کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔