Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند
    • ایران: مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے بے قابو، 217 افراد ہلاک
    • خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
    • پشاور یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار، وفاق کے حوالے کی جائے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ
    • شمالی وزیرستان: ضلع بھر میں 10 اور 11 جنوری کو کرفیو کے نفاذ کا اعلان
    • مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ
    • خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہی، امیر حیدر خان ہوتی
    • میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا،ترجمان پاک فوج
    اہم خبریں

    کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا،ترجمان پاک فوج

    جولائی 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    No one dares to target Pakistan's nuclear program, says Pakistan Army spokesman
    بھارت نے ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو بطور پالیسی پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
    Share
    Facebook Twitter Email

     ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہےکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے اور کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا ،بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا ہے جب کہ ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کوبھارت نے بطورپالیسی پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے ۔

    غیر ملکی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور ڈکلئیرڈ ایٹمی طاقت ہے جس کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے اور کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا، یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ علاقائی توازن پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مذموم عزائم پاکستان کی سلامتی بالخصوص بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی منظم سازش ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا ہے اور ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کوبھارت نے بطورپالیسی پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاسی قیادت متعدد مواقع پر پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کا اعتراف کرچکی ہے، امریکا اور کینیڈا سمیت کئی ممالک بھارتی ریاستی دہشتگردی کا اعتراف کرچکے ہیں، بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان نے اسلامی ریاست کے خلاف کسی بھی جارحیت کوعلاقائی استحکام کےلیے خطرہ قراردیا ہے، اسلام میں جہاد یا قتال کا اختیار صر ف ریاست کے پاس ہے، جہاد یا قتال کا کسی فرد ، تنظیم یا گروہ کو اختیار نہیں، فتنہ الخوارج کا اسلام، انسانیت ، پاکستان یا پاکستانی روایات سے کوئی تعلق نہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ خارجیوں کی اصطلاح پاکستانی فوج اور میڈیا میں وسیع پیمانے پر استعمال ہورہی ہے جب کہ فتنہ الہندوستان کی اصطلاح ان دہشتگردوں کے لیے ہے جو بھارتی حمایت یافتہ ہیں، فتنہ الہندوستان خصوصاً بلوچستان میں ملک کو غیرمستحکم کرنےمیں سرگرم ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر بلور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا
    Next Article بھارت کی ریاستی دہشتگردی، ایک خطرناک پالیسی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند

    جنوری 10, 2026

    ایران: مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے بے قابو، 217 افراد ہلاک

    جنوری 10, 2026

    خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    جنوری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند

    جنوری 10, 2026

    ایران: مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے بے قابو، 217 افراد ہلاک

    جنوری 10, 2026

    خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    جنوری 10, 2026

    پشاور یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار، وفاق کے حوالے کی جائے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ

    جنوری 9, 2026

    شمالی وزیرستان: ضلع بھر میں 10 اور 11 جنوری کو کرفیو کے نفاذ کا اعلان

    جنوری 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.