پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذوالحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا زیادہ امکان ہے اور عید الاضحیٰ 17 جون کو منائی جائے گی۔پروسیسنگ سینٹر کے مطابق، چاند 6 جون کو شام 5 بج کر 38 منٹ پر طلوع ہوگا، جب کہ غروب آفتاب شام 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔سورج غروب ہونے کے بعد 72 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔