سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں جھلسنے والا ایک زخمی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کی کینٹین میں دھماکے سے 13 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی، اس کے علاوہ کینٹین میں فرنیچر کو نقصان پہنچا، بار ایسوسی ایشن کے استقبالیہ کے شیشے بھی ٹوٹے تھے ۔
دھماکے میں 19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد پمز ہسپتال کے برن سینٹر میں داخل تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے ، ایک اے سی ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے، کینٹین میں کئی روز سے گیس لیکج ہو رہی تھی، اے سی کی مرمت کے دوران دھماکہ ہوا ۔

