Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 20, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
    • پاک سعودی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں،یہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا معاہدہ ہے، دفتر خارجہ
    • پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے کے حوالے سے پشاور سنٹر سے خصوصی مارننگ شو( دخیبرسحر) براہ راست نشر کیا گیا
    • پشتونوں کے حقوق کی پائمالی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ میاں افتخار حسین کا بارڈر لائن میں دوٹوک اعلان
    • افغانستان میں دہشت گرد پناہ گاہیں
    • خوارج کا چہرہ بے نقاب،مساجد کی حرمت پامال، قوم کے دشمن بے نقاب
    • غیر تکنیکی تعیناتیاں اور SOPs کی خلاف ورزی، ریسکیو مشن المیے میں بدل گیا
    • پشاور ہائیکورٹ: خواجہ سرا کی درخواست پر آئی جی سے رپورٹ طلب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر اور بنوں میں کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت پاک فوج کے 2 جوان شہید
    فیچرڈ

    خیبر اور بنوں میں کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت پاک فوج کے 2 جوان شہید

    دسمبر 1, 2024Updated:دسمبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Operation in Khyber and Bannu, 8 terrorists killed, 2 soldiers of Pakistan Army martyred including Captain
    کارروائی بنوں کے علاقے بکاخیل اور خیبر کے علاقے شاگئی میں کی گئی،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 نومبر سے یکم دسمبر تک کی گئی سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں  8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے  کیپٹن سمیت دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی  کارروائی بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلیجنس بنیاد پر کی گئی جہاں دہشتگردوں  کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

    کارروائی کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تاہم اس دوران ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے شاگئی میں کی گئی جہاں تین  دہشتگرد ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کیا گیا۔

    اس کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن محمد زوہیب الدین نے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    بعد ازاں کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید اور سپاہی افتخار حسین  شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،وزیراعظم شہبازشریف ،لیفٹیننٹ  جنرل عمر احمد نیازی،کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور جوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے ۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہلاک دہشتگرد  متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر  نے مزید کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ دہشتگردوں  کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 57 رنز سے ہرادیا
    Next Article پی ٹی آئی حکومت کی خیبر پختونخوا میں کارکردگی کی بنیاد پر ناکامی کا پردہ فاش
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاک سعودی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں،یہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا معاہدہ ہے، دفتر خارجہ

    ستمبر 19, 2025

    غیرقانونی افغان شہری اور بھارتی فوجی افسران پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں،ترجمان پاک فوج

    ستمبر 19, 2025

    چمن: بارڈر ٹیکسی سٹینڈ پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    ستمبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی

    ستمبر 19, 2025

    پاک سعودی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں،یہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا معاہدہ ہے، دفتر خارجہ

    ستمبر 19, 2025

    پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے کے حوالے سے پشاور سنٹر سے خصوصی مارننگ شو( دخیبرسحر) براہ راست نشر کیا گیا

    ستمبر 19, 2025

    پشتونوں کے حقوق کی پائمالی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ میاں افتخار حسین کا بارڈر لائن میں دوٹوک اعلان

    ستمبر 19, 2025

    افغانستان میں دہشت گرد پناہ گاہیں

    ستمبر 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.