Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ہائی الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات: کیا خطے میں نئی شراکت داری ابھر رہی ہے؟
    • کیا عمران خان کی رہائی اب ممکن ہے؟
    • پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کا متاثرین سیلاب کیلئے خطیر فنڈ جمع
    • پشاور صدر میں آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ
    • وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے کیوان حامد راجہ کی ملاقات، خیبر نیٹ ورک کی خدمات کو خراج تحسین
    • ڈی جی آئی ایس پی آر نے سہیل وڑائچ کے کالم میں کیے گئے دعوؤں کی تردید کردی
    • سپریم کورٹ نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہمارا نیوکلیئر پروگرام ملک کی حفاظت کیلئے ہے، اسرائیل میں ہمت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، نائب وزیراعظم
    فیچرڈ

    ہمارا نیوکلیئر پروگرام ملک کی حفاظت کیلئے ہے، اسرائیل میں ہمت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، نائب وزیراعظم

    جون 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Our nuclear program is for the security of the country, Israel does not have the courage to look at Pakistan with a dirty eye, says Deputy Prime Minister
    ایران پر ایٹمی حملے کی صورت میں پاکستان کی جانب سے اسرائیل پر ایٹمی حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں،اسحاق ڈار کا سینیٹ میں اظہار خیال
    Share
    Facebook Twitter Email

    سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام اور میزائل ملک کی حفاظت کے لیے ہے، اسرائیل میں ہمت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے ۔

    سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  گمراہ کن مس انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے، احتیاط برتنی چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق کل ایک کلپ چل رہا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ اے آئی سے جنریٹ ہوا ہے۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ اومان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے مجھے اپ ڈیٹ کیے رکھا، یو این سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ سے متعلق ہم نے اپنا کردار ادا کیا، ایران نے اس حوالے سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 13 جون کے بعد کئی جعلی خبریں سامنے آئیں، نیتن یاہو کا انٹرویو 2011 کا ہے، ایسی صورتحال میں سب کو خیال رکھنا چاہیے، یہ بچوں کا کھیل نہیں، سنجیدہ قسم کی جنگ جاری ہے، ایران کے وزیر خارجہ نے مذاکرات  میں مسلسل میرے ساتھ رابطہ رکھا۔

    اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ہمیں احتیاط کرنی ہوگی بہت غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں، جنگ کوئی مذاق نہیں ہے، فیک نیوز کے حوالے سے ہمیں چیزوں کو کلیئر کرنا چاہیے، ایران پر ایٹمی حملے کی صورت میں پاکستان کی جانب سے اسرائیل پر ایٹمی حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ہمارا نیوکلیئر پروگرام اور میزائل ہماری اپنی حفاظت کے لیے ہے۔

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں ایرانی عازمین پھنس گئے ہیں، جس پر ایران نے ہم سے مدد کی درخواست کی تھی ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی عازمین کو کراچی ایئرپورٹ پر خوش آمدید کریں گے اور انہیں آن آرائیول ویزے دے کر کراچی میں قیام کی اجازت دیں گے جس کے بعد ایرانی حکومت انہیں براستہ روڈ شٹل کے ذریعے واپس لے کر جائے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
    Next Article ایرانی پارلیمنٹ ’’پاکستان تشکر تشکر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ہائی الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    اگست 22, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات: کیا خطے میں نئی شراکت داری ابھر رہی ہے؟

    اگست 22, 2025

    کیا عمران خان کی رہائی اب ممکن ہے؟

    اگست 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ہائی الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    اگست 22, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات: کیا خطے میں نئی شراکت داری ابھر رہی ہے؟

    اگست 22, 2025

    کیا عمران خان کی رہائی اب ممکن ہے؟

    اگست 22, 2025

    پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کا متاثرین سیلاب کیلئے خطیر فنڈ جمع

    اگست 21, 2025

    پشاور صدر میں آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ

    اگست 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.