Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
    • نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل
    • خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست
    • پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔
    • کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک سعودی عرب معاہدہ خوش آئند ، امیر قطر کا اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان
    بین الاقوامی

    پاک سعودی عرب معاہدہ خوش آئند ، امیر قطر کا اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان

    نومبر 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pak-Saudi Arabia agreement welcomed, Emir of Qatar announces to visit Pakistan next year
    صدر آصف زرداری نے امیر قطر کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

     امیر قطر نے پاکستان اور سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا ۔

    دوحہ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوحہ میں ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے جب کہ اس دوران صدر نے امیر قطر کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا ۔

    ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ امیر قطر نے پاکستان اور  سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا ۔

    صدر زرداری نے قطر میں دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا جب کہ امیر قطرنےامید ظاہرکی کہ پاکستان افغانستان موجودہ مسائل حل کرکےچیلنجز پسِ پشت ڈال دیں گے ۔

    صدر مملکت نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی جس پر امیرقطر نے  تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت کی ۔

    اعلامیے کے مطابق شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور  پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

    اس موقع پر امیر قطر نے کہا کہ پاکستان منفرد حیثیت رکھتا ہے جو چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات رکھتا ہے، قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے ۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ صدر زرداری نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے امیر قطر نے قبول کیا اور آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا
    Next Article 27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ہے، وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    نومبر 26, 2025

    نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نومبر 26, 2025

    پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    نومبر 26, 2025

    نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نومبر 26, 2025

    پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

    نومبر 26, 2025

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.