Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جون 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا، صدرمملکت اور وزیراعظم کی میرعلی خودکش حملے کی مذمت
    • ژوب: سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، 4 خواتین جاں بحق
    • خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، فيلڈ مارشل عاصم منیر
    • بھارت اپنی جعلی فوجی طاقت اور سٹریٹجک پلان سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • سوات میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ،2 اہلکار زخمی
    • شمالی وزیرستان: خودکش حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک،3 شہری زخمی
    • دریائے سوات میں سیاحوں کی نہیں، پی ٹی آئی نظام حکومت کی موت ہوئی ہے، عطا تارڑ
    • سیلاب آیا، زندگیاں گئیں، خیبرپختونخوا حکومت کہاں تھی؟
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا، صدرمملکت اور وزیراعظم کی میرعلی خودکش حملے کی مذمت
    اہم خبریں

    پاک فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا، صدرمملکت اور وزیراعظم کی میرعلی خودکش حملے کی مذمت

    جون 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Army sacrificed its lives to ensure the security of the motherland, President and Prime Minister condemn Mir Ali suicide attack
    دفاع وطن کیلئے جان قربان کرنیوالے ہمارے اصل ہیرو ہیں، صدر مملکت
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتئ ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا ۔

    صدر آصف علی زرداری آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 13 بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا ۔

    انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، دفاع وطن کی راہ میں جان قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں، ایسا بزدلانہ حملہ قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا ۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔

    شہباز شریف نے جوابی کارروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ قوم جوانوں کی انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

    محسن نقوی نے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 13 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleژوب: سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، 4 خواتین جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ژوب: سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، 4 خواتین جاں بحق

    جون 28, 2025

    خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، فيلڈ مارشل عاصم منیر

    جون 28, 2025

    بھارت اپنی جعلی فوجی طاقت اور سٹریٹجک پلان سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جون 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا، صدرمملکت اور وزیراعظم کی میرعلی خودکش حملے کی مذمت

    جون 28, 2025

    ژوب: سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، 4 خواتین جاں بحق

    جون 28, 2025

    خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، فيلڈ مارشل عاصم منیر

    جون 28, 2025

    بھارت اپنی جعلی فوجی طاقت اور سٹریٹجک پلان سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    جون 28, 2025

    سوات میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ،2 اہلکار زخمی

    جون 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.