Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جنوری 27, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی
    • تیراہ بحران: صوبائی حکومت کی ناکامی اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا
    • بنوں میں دہشت گردی کے متعدد واقعات، امن کمیٹی رکن جاں بحق، دو دہشت گرد ہلاک
    • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل، بلوچستان اور خیبر پختونخوا شدید متاثر
    • چراغ تلے اندھیرا۔ صوبائ دارالحکومت پشاور میں گیس بجلی ۔آٹا اور مہنگائ نے عوام کی عزت نفس کو مجروح کرڈالا۔۔۔
    • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 شدید زخمی
    • بنوں میں دو مختلف واقعات، رکن امن کمیٹی جاں بحق، پولیس وین پر حملہ ناکام، دو دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی
    کھیل

    انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی

    جنوری 6, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan beat Zimbabwe in the final of the Under-19 tri-nation series
    زمبابوے کے 159 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 17ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ٹرافی جیت لی، میزبان ٹیم کا159 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 17 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا ۔

    ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی،میزبان ٹیم  45 ویں اوور میں 158 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4 اور عبدالسبحان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

    جواب میں  پاکستان انڈر 19 نے اوپنر سمیر منہاس کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت  159رنز کا ہدف صرف 17 ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا ۔

    سمیر منہاس نے محض 42 گیندوں پر برق رفتار سنچری مکمل کی، یوں یہ یوتھ ون ڈے کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بن گئی ۔

    سمیر منہاس نے فائنل میں 51 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 17 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے،اس کے علاوہ محمد شایان 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے ویبھو سوریاونشی کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال جولائی میں انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی ۔

     پاکستان انڈر 19 نے فائنل میں زمبابوے انڈر 19 کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا ۔

    چیئر مین پی سی محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو زمبابوے میں سہ ملکی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اپنے جذبے اور مہارت سے قوم کو قابل فخر بنایا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشکرپڑیاں کا سبز سکوت کیوں ٹوٹ گیا؟
    Next Article کوئٹہ: مبینہ رشوت طلبی پر رکشہ ڈرائیور کا احتجاج، رکشے کو آگ لگا دی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

    جنوری 25, 2026

    پی سی بی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    جنوری 25, 2026

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

    جنوری 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جنوری 26, 2026

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی

    جنوری 26, 2026

    تیراہ بحران: صوبائی حکومت کی ناکامی اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا

    جنوری 26, 2026

    بنوں میں دہشت گردی کے متعدد واقعات، امن کمیٹی رکن جاں بحق، دو دہشت گرد ہلاک

    جنوری 26, 2026

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل، بلوچستان اور خیبر پختونخوا شدید متاثر

    جنوری 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.