پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے ماہِ رمضان کے دوران جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔غزہ کے متاثرین کو فوری امداد، طبی سہولتیں دی جائیں۔ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔پاکستان غزہ میں ماہ صیام کے دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتاہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔یادرہے کہ7اکتوبرجاری جنگ میںابتک 30ہزار 717فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 72ہزار 156زخمی ہوئے ہیں۔