پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے بعد یو اے ای نے قرضہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 2 ارب ڈالر قرضہ رواں ماہ کے آخر میں یو اے ای حکومت کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی ۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یواےای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہاتھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد اب حکومت نے یہ قرض واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

