Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اپریل 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا ہوا کردار: خاموش مگر طاقتور انقلاب
    • پشاور امن جرگہ اور قومی سلامتی۔ ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • خیبر سحر میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر ذی کی شرکت، مداحوں سے دلچسپ گفتگو
    • مرکہ ود مبارک علی: حالاتِ حاضرہ پر مبنی اہم ٹاک شو ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • فنکاروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی: سعیدہ خان
    • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    • ریاستی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم
    • پاکستان کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست دیدی
    کھیل

    دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست دیدی

    مارچ 13, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan defeated Bangladesh by 128 runs in the second ODI match.
    243 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 14 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش کو  128رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی، بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 243 رنز کا ہدف ملا تھا ، جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

    ڈھاکہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ  کرتے ہوئے 274رنز بنائے ، تاہم بارش کے سبب بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243رنز کا ہدف ملا تھا ۔

    معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 75رنز بنائے،سلمان علی آغا نے 64 ر نز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 31 اور فہیم اشرف نے 14 رنز سکور کیے ۔

    بنگلادیش کی جانب سے  رشاد حسین نے 3 اور مہدی حسن میراز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، 243رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 24ویں اوور میں 114 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔

    بنگلادیش کی جانب سے لٹن ڈاس 41 رنز بناکرنمایاں رہے، اس کےعلاوہ توحید نے 28 اور سیف حسن نے 12 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

    شاندار آل راونڈ کارکردگی پر معاذ صداقت کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزا دیا گیا ۔

    128 رنز سے کامیابی کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان  3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے،  سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارتی اور افغان ہیکرز کی جانب سے خیبر نیٹ ورک پر ہیکنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
    Next Article خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی رمضان خصوصی نشریات تیسرے عشرے میں داخل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، سلطانز نے کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    اپریل 1, 2026

    ایران فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، فیفا صدر

    اپریل 1, 2026

    نسیم شاہ کا متنازع ٹویٹ پر معافی، سوشل میڈیا ٹیم کو ذمہ دار قرار دے دیا

    مارچ 31, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا ہوا کردار: خاموش مگر طاقتور انقلاب

    اپریل 4, 2026

    پشاور امن جرگہ اور قومی سلامتی۔ ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 4, 2026

    خیبر سحر میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر ذی کی شرکت، مداحوں سے دلچسپ گفتگو

    اپریل 4, 2026

    مرکہ ود مبارک علی: حالاتِ حاضرہ پر مبنی اہم ٹاک شو ناظرین کی توجہ کا مرکز

    اپریل 4, 2026

    فنکاروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی: سعیدہ خان

    اپریل 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.