پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلا دیش کو 74 رنز سے شکست دیدی، پاکستان کے 179 رنز ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 104 رنز بناکر آوٹ ہو گئی، شاندار بلے بازی پر صاحبزادہ فرحان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
ڈھاکہ: شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ،
پاکستان کی جانب سے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز سکور کئے، حسن نواز نے 33، محمد نواز نے27 اور صائم ایوب نے 21 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 اور نسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،مقررہ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ کی پوری ٹیم 104 رنز پر ہمت ہار گئی اور 74 رنز سے تیسرا ااور آخری میچ پاکستان کے نام رہا ۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3، مہیم اشرف اور محمد نواز نے 2، 2 جبکہ احمد دانیال، سلمان آغا اور حسین طلعت نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔
میچ میں شاندار 63 رنز سکور کرنے پر صاحبزادہ فرحان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ بنگلہ دیش کے ذاکر علی کو 71 رنز بنانے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ۔
تیسرے میچ کیلئے بنگلا دیش کی ٹیم میں 5 جبکہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، پاکستانی ٹیم میں صاحبزداہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے دو مییچز میں کامیابی کے بعد بنگلہ دیش پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکی تھی ۔