دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی دعوت پر قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کی نقصان پر 135 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث سب سے زیادہ 31 رنز بنائے، محمد نواز 25، شاہین شاہ آفریدی 19، کپتان سلمان آغا 19، فخر زمان 13، صاحبزادہ فرحان 4، حسین طلعت 3 اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، فہیم اشرف 14 اور حارث رؤف 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، رشاد حسین اور مہدی حسن نے 2، 2 اور مستفیض الرحمان نے 1 وکٹ حاصل کی ۔
بنگلادیش کی ٹیم 136 رنز کاتعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا سکی او 11 رنز سے میچ ہار کر ایونٹ کے فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہو گئی ۔
بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، سیف حسن 18، نورالحسن 16، مہدی حسن 11، تنظیم حسن ثاقب 10، کپتان ذاکر علی 5، توحید ہرودئے 5، تسکین احمد 4 اور پرویز حسین ایمان 0 پر آؤٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 3، 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 اور محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی ۔
شاندار آل راونڈ کارکردگی پر شاہین شاہ آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،28 ستمبر بروز اتوار کو فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔