Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
    • کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی
    • خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق
    • پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
    • پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل اداروں کے درمیان معاہدہ، معدنی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت
    • پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں جانے کے لیے تیار
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان میں عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات تیز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال
    باہمی تعاون اکتوبر 29, 2026

    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی نے خیرسگالی ملاقات کی.

    ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ ترجیحات سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    وزیرِ خزانہ نے سعودی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    سعودی سفیر نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا، جن کی بنیاد مشترکہ مذہب، تاریخ، باہمی اعتماد اور احترام پر قائم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کاروباری اداروں کے درمیان مضبوط روابط عوامی سطح پر تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور باہمی مفاد کے اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

    سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان میں معاشی استحکام کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر اور مہنگائی کی صورتحال میں بہتری اور بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ اداروں کی جانب سے حالیہ درجہ بندی میں بہتری کا ذکر کیا۔

    انہوں نے حال ہی میں 3 ارب امریکی ڈالر کے یورو بانڈز کے اجرا اور چین کی سرمایہ منڈی تک رسائی کے ذریعے عالمی سرمایہ منڈیوں میں پاکستان کی واپسی کا حوالہ بھی دیا۔

    وزیرِ خزانہ نے سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری پر مبنی پائیدار ترقی کے لیے معاشی بہتری کے ثمرات کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    ملاقات میں زراعت، معدنیات و کان کنی اور سرمایہ کاری کی صلاحیت رکھنے والے دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

    دونوں جانب سے مشترکہ ترجیحات کو عملی نتائج میں تبدیل کرنے اور تجارتی روابط مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

    فریقین نے خطے کی موجودہ صورتحال اور جاری تنازعے پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور امن و استحکام کی اہمیت، ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تعاون اور خطے کے اقتصادی امکانات کے تحفظ پر زور دیا۔

    گفتگو میں پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محلِ وقوع اور علاقائی تجارت و راہداری کے مرکز کے طور پر اس کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا گیا، جو رابطہ کاری بہتر بنانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ہو سکتی ہے۔

    وزیرِ خزانہ نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری رکھنے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مستحکم اور قابلِ پیش گوئی سرمایہ کاری ماحول برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

    ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسرکلر روڈ پر درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار، پشاور میں رات کو بھی انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری
    Next Article آزاد کشمیرمیں فسادی جتھے کے پرتشدد واقعات جاری، شواہد ایک بار پھر منظرعام پر
    Saqib Butt

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2026

    کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی

    نومبر 19, 2026

    خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق

    نومبر 18, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2026

    کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی

    نومبر 19, 2026

    خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق

    نومبر 18, 2026

    پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 18, 2026

    پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل اداروں کے درمیان معاہدہ، معدنی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت

    نومبر 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.