پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کر لی گئی ہے
پشاورہائیکورٹ میں چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز کی راہداری ضمانت کے لیے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے اس دوران شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں میں 20 دن میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے1 لاکھ روپے کے مچلکے پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز کو جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔درخواستگزار کے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ شبلی فراز کے خلاف 20 سے زائد مقدمات ہیں۔ انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہے۔عدالت نے بعد ازاں پیہ ٹی آئی رہنماء شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کرکے انہیں 20 دن کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔